مرحوم'' چینی باشندہ چال چلن کا سرٹیفکیٹ لینے تھانے پہنچ گیا

مرحوم'' چینی باشندہ چال چلن کا سرٹیفکیٹ لینے تھانے پہنچ گیا

224 0 0

پولیس نے مذکورہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہہ دیا کہ وہ ریکارڈ کے مطابق 10 سال پہلے فوت ہو چکا ہے ۔ درخواست دہندہ کا نام چَین ہے جس کا تعلق جنوبی شہر گوانگ ژُو سے ہے ۔ چَین کو اپنے لیے ملازمت کی ایک نئی درخواست کی خاطر پولیس کی طرف سے اپنا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے اور اچھے چال چلن کی دستاویز کی ضرورت تھی لیکن جب اس نے پولیس کو اس بارے میں درخواست دی تو اسے بتایا گیا کہ اسے یہ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ مر چکا ہے ۔ چینی باشندے کی موت کی وجہ یہ تھی کہ اسے ایک شہری کو اغوا کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی جس پر فائرنگ سکواڈ کے ذریعے عمل درآمد بھی ہو گیا تھا۔ جب چَین نے میڈیا سے رجوع کیا تو پولیس نے اسکو طلب کر کے معذرت کی اور اس کو نیک چال چلن کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ -